By: .
وہ میرے حسن کی تعریف کرتا ہے
مجھے اچھا نہیں لگتا
وہ مجھ کو آسمان حسن کی جب حور کہتاہے
مجھے اچھانہیں لگتا
میں ڈرتی ہوں
کہ جب یہ وقت کا گھاؤ
میرے اس حسن فانی کو
مٹا دے گا
مرے چہرے پہ جھریوں کا نگر آباد کر دے گا
تو میرے حسن کی بنیاد پر
محبت کی عمارت جو کھڑی ہے آج
وہ کس انجام سے دوچار ہوگی
سوچتی ہوں میں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?