Bazm e Urdu - The urdu poetry app

کون رکھتا ہے شاہین

By: Shaheen Mughal

حالات کی تیز دھوپ میں
وقت کی آنچ پر
پتھر بھی پگھل جاتے ہیں
خوشیوں کی شاخ سے
قہقہے بھی ٹوٹ کر
اشکوں میں ،سسکیوں میں
بدل جاتے ہیں۔
کون رکھتا ہے شاہین
کسی کو
عمر بھر کے لئے یاد
وقت کے ساتھ ساتھ
خیالات بھی بدل جاتے ہیں


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore