By: Muhammad Tariq Khan
آس کے سب دئیےبجھانے ہیں
روگ دل کو نئے لگانے ہیں
کون دیتا ہے ساتھ مشکل میں
جھوٹی باتیں ہیں سب فسانے ہیں
نفرتوں کے ڈگر ختم کر کے
پیار کے راستے بنانے ہیں
کیسے پائے گا چین محلوں میں
جس کے دل میں میرے ٹھکانے ہیں
زیست میں تیرے سنگ جو بِیتے
بس وہی پل حسیں سُہانے ہیں
اِتنا مصروف بھی نہیں ہوں میں
بھُولنے کے تُجھے بہانے ہیں
اِس جہالت کے دور نے طارق
جانے کتنے خدا بنانے ہیں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?