Bazm e Urdu - The urdu poetry app

اپنے خوابوں کو لے کے مت جانا ۔۔۔

By: Dr. Humera Islam

سنو
اپنے خوابوں کو لے کے مت جانا
کسی طاق پہ پیچھے کرکے
اپنے خوابوں کو یہیں رکھ جانا
یہ بہت جلد ٹوٹ جاتے ہیں
گرم نظروں کی حدت سے
سرد لہجوں کی سختی سے
اور رویوں کی سرد مہری سے
تم انہیں ساتھ لے کے مت جانا
اپنے خوابوں کو یہیں رکھ جانا
میں انہیں اپنے پاس رکھ لوں گی
کوئی پوچھے تو اس سے کہہ دوں گی
یہ امانت ہے میری گڑیا کی
خواپ تو رکھ گئی تھی رستے پہ
اور تعبیر مل گئی ہے منزل پہ


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore