Bazm e Urdu - The urdu poetry app

ایک ملاقات

By: ا ے ایس عارف

برسوں کے بعد ملے بہت شکوئے گلے ھوئے
جنم جنم سے جیسے محبتوں کے سلسلے ھوئے

بگولوں کے پیچھے گویا خوشی کی تلاش میں
صحرا میں دوڑ دوڑ کر پاؤں تھے جلے ھوئے

اور لے کر چلی تھی یاد ان کے گھر مگر
سانسیں تھیں پنجہ کش اور لب تھے سلے ھوئے

انکی گلی میں دیکھا بہاروں کا بول بالا
کلیاں تھیں سجدہ ریز اور پھول تھے کھلے ھوئے

سورج بھی جانے کیسے کہاں سے طلوع ھوا
مسرور کیفیت سے ان کی لگتا تھا بدلے ھوئے

خلوت تھی ان کی جیسے آسیب کا اثر
موم بن کر روبرؤ ھم تھے پگھلے ھوئے

واپس تو آئے یوں بچھڑ کر صنم سے ھم
چھوڑ آیے وھیں پر خود کو تن سے نکلے ھوئے

عارف یہ احساس ھے کتنا تکلیف دہ
وہ لمہے انکے ساتھ کے پانی کے بلبلے ھوئے


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore