By: Imran Gohar
زندگی اور موت ہیں سوارِ دوش میرے
ایک ڈھلنے کو ہے دوجا سوار ہونے کو
آگ کی دوستی مہنگی پڑے گی روزِ حشر
خاک کی دوستی بھلی حصار ہونے کو
سُنے ہیں بارہا قصے دیوانِ محشر کے
وجہ کافی تھی یہی اشکبار ہونے کو
میں یہاں محوِ تماشہ ہوں دوسری جانِب
صراط محوِ عمل تیغ دھار ہونے کو
یہ دِل فراق سے اُکتا گیا ہے یا رب
تڑپ رہا ہے تیرا جاں نثار ہونے کو
حاجتِ دید لئے ایک عُمر سے گوہر
تیری دہلیز پر جُھکا ہے پار ہونے کو
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?