By: UA
ہم انکے بنا کیسے جئے دیکھنے آئے
جب ہم نہ رہے تب وہ ہمیں دیکھنے آئے
ہم دیکھتے رہے کہ وہ بھی ہمیں دیکھیں
جب ہم نہ دیکھ پائے وہ تب دیکھنے آئے
جن کی نظر کی منتظر اپنی نگاہ رہی
جب تاب نظر نہ رہی تب دیکھنے آئے
اپنی نظر سے روشنی جاتی رہی مگر
آنکھوں نے نظر پائی وہ جب دیکھنے آئے
اجڑے دیار میں کوئی تنہا اداس ہے
اور یہ تماشہ دیکھئیے سب دیکھنے آئے
پہلے تو کوئی پوچھنے والا نہیں آیا
وقت رخصت دیکھنا سب دیکھنے آئے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?