Bazm e Urdu - The urdu poetry app

توحید کا کیا ہے ، اعلان مصطفٰیﷺ نے

By: Imran Yadgiri

توحید کا کیا ہے ، اعلان مصطفٰیﷺ نے
پیدا کیا دلوں میں ایمان مصطفٰیﷺ نے

صدقے مِرے نبیؐ کے ، رستہ ملا ہے سیدھا
سب سے بڑا کیا یہ احسان مصطفٰیﷺ نے

رحمت کی بن کے بادل ، برسے وہ دو جہاں پر
پہنچایا دو جہاں کو فیضان مصطفٰیﷺ نے

کی رحمتوں کی بارش ، سوکھے ہوئے دلوں پر
مردہ دلوں میں ڈالا ایمان مصطفٰیﷺ نے

ایمان کی حرارت ، مومن کی ہے جو لذّت
پہنچا دیا بشر تک قرآن مصطفٰیﷺ نے

رب ہے رحیم و رحماں رحمت کا در کھلا ہے
رب کا دیا ہے ہم کو عرفان مصطفٰیﷺ نے

بھٹکے ہوئے کو عمرانؔ ۔۔۔۔۔ راہِ عمل دکھا کر
کردی ہے سخت منزل آسان مصطفٰیﷺ نے


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore