By: abida samman
دل اور آنکھوں کے چشمے
جب پھوٹیں
بات بنا جائیں
جب بپھریں
قیامت ڈھا جائیں
جب بکھریں
موتی بن جائیں
جب سنوریں
روپ سیکھا جائیں
جب برسیں
جھل تھل کر جائیں
جب سوکھیں
پتھر کر جائیں
جب روٹھیں
تنہا کر جائیں
جب ہنسیں
پھول کھلا جائیں
جب چمکیں
سب دِکھلا جائیں
دل اور آنکھوں کے چشمے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?