Bazm e Urdu - The urdu poetry app

یہ وفا نہیں کرتے

By: M.Asghar

کم ظرف لوگوں سے ہم نبھا نہیں کرتے
اور اعلیٰ ظرف لوگوں سے جفا نہیں کرتے

کسی سے محبت کا ڈھونگ رچا کر
اس کی زندگی کبھی تباہ نہیں کرتے

اشعار کے پردے میں لوگ طنز کر جاتے ہیں
ایسی چھوٹی باتوں پہ حشر بپا نہیں کرتے

پرانے دوستوں کو ہم بھولتے نہیں کبھی
نئے دوستوں کو کبھی خفا نہیں کرتے

برے لوگوں کے لیے ہدایت کی دعا کرتے ہیں
ان کے لیے بھول کر بھی بد دعا نہیں کرتے

کسی کمزور کو ہم ستاتے نہیں کبھی
ایسا کام تو ہم با خدا نہیں کرتے

بے وفا لوگوں سے وفا کی امید نا کرنا
یہ لوگ زندگی میں کسی سے وفا نہیں کرتے


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore