Bazm e Urdu - The urdu poetry app

اُسے کہنا یہ دنیا ہے

By: Tayyab Tahir

اُسے کہنا یہ دنیا ہے!

یہاں ہر موڑ پہ ایسے بہت سے لوگ ملتے ہیں
جو اندر تک اترتے ہیں
ابد تک ساتھ رہنے کی
اکھٹے درد سہنے کی
ہمیشہ بات کرتے ہیں

اُسے کہنا... یہ دنیا ہے!

یہاں ہر شخص مطلب کی
حدو تک ساتھ چلتا ہے
جونہی موسم بدلتا ہے
محبت کے سبھی دعوے
سبھی قسمیں سبھی وعدے
اچانک ٹوٹ جاتے ہیں

اُسے کہنا... یہ دنیا ہے!

یہاں ہر مور پہ اپنی
سدا آنکھیں کھلی رکھنا
کوئی کتنا بھی اچھا ہو
کوئی کتنا بھی سچا ہو
مگر اعتبار مت کرنا

اُسے کہنا... یہ دنیا ہے!

یہاں پہ پیار مت کرنا ...
یہاں پہ پیار مت کرنا ...
 


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore