By: محمدصدیق پرہار
دل میں جس کے الفت رسول ہوتی ہے
ہرعبادت اس کی ضرورقبول ہوتی ہے
زندگی ہے وہ زندگی گزرے حب نبی میں
نہ ہواس سے وابستہ فضول ہوتی ہے
دامن مصطفی چھوڑکرچلاجائے جنت میں
یہی توسب سے بڑی بھول ہوتی ہے
سجائی جاتی ہے محفل میلادمصطفی جہاں بھی
رحمت رب تعالیٰ کی وہاں نزول ہوتی ہے
سرورکونین کے میلادکی محفل سجانے سے
گھرمیں رزق میں برکت حصول ہوتی ہے
گزرتے ہیں امن سے ایام زندگی ان کے
پنجگانہ تلاوت قرآن جن کی معمول ہوتی ہے
نہیں رہتاسماج میں اس کاوقارکوئی
بات بات جس کی بے اصول ہوتی ہے
آجاتی ہیں وہ رب کی پناہ میں
سروں پہ جن کے چادربتول ہوتی ہے
زہے نصیب اس زبان کے کیاکہنے
جوذکرمحبوب میں مشغول ہوتی ہے
جانتے ہیں میلادمنانے والے ہی یہ بات
میلادمنانے سے کیاچیزوصول ہوتی ہے
وہی سجاتا ہے محفل میلادمحبوب کی صدیقؔ
دل میں جس کے الفت رسول ہوتی ہے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?