By: M.Asghar Mirpuri
ان کہ لیے تو یہ دل لگی ہے
مگر یہاں ہماری جان پہ بنی ہے
جدائی کی جو ایک گھڑی ہے
میرے لیے وہ طویل بڑی ہے
ہر روز اشکوں سےبجھاتا ہوں
ہجر کی آگ جو دل میں لگی ہے
آنکھیں ان کی راہ دیکھتی ہیں
ہر حسرت پلکیں بچھائےکھڑی ہے
ہم ہر حال میں انہیں یادرکھتےہیں
ایک وہ ہیں جنہیں اپنی پڑی ہے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?