Bazm e Urdu - The urdu poetry app

کیا کریں؟

By: kanwal naveed

دل میں کانٹوں کے انبار لیے ہوئے
ہاتھوں میں گلاب تھما دیں تو کیا کریں

اپنا بنا کر لیتے ہیں رازداری سے راز
محفل میں سب کو بتا دیں تو کیا کریں

روشنی کے لیے جلائے تھے جو چراغ
گھر کو مکمل جلا دیں تو کیا کریں

وفا کا اپنی بار بار جو کرتے ہیں تذکرہ
وہی بار بار دغا دیں تو کیا کریں

کنول کون کرئے گا پھر ان کا خیال
مالی ہی پھول جلا دیں تو کیا کریں


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore