By: Shabbir Rana
پورے ارمان کر دے میرے خدا
مجھ پہ احسان کر دے میرے خدا
تو ازل اور ابد پہ حاوی ہے
سب کا ایمان کر دے میرے خدا
ظالموں سے ہو پاک یہ دھرتی
جاری فرمان کر دے میرے خدا
سربلند کر دے نوع انساں کو
زیست پر شان کر دے میرے خدا
نہیں تیرے سوا کوئی معبود
سب کا ایقان کر دے میرے خدا
ذہن مخزن ہو تیری بخشش کا
دل کو قرآن کر دے میرے خدا
جو تیرے راستے پہ چلتے ہیں
ان کی پہچان کر دے میرے خدا
جو بھی مغضوب تیرے ٹھہرے ہیں
ان سے انجان کر دے میرے خدا
تیری مخلوق سے جو پیار کرے
اس کو ذی شان کر دے میرے خدا
حریت فکر کے شیدائیوں کو
حق کا عنوان کر دے میرے خدا
جو بھی بو لہبی کا داعی ہو
اس کا بطلان کر دے میرے خدا
طعمہ اجل ہر ہلاکو ہو
جہل ویران کر دے میرے خدا
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?