By: ناصر دھامسکر
اے نوجوان ملت تیرے حوصلوں کو سلام ہو
انقلاب ہو برپا ایسے تیرے ولولوں کو پیام ہو
مت بھول کبھی جو ملی عزت و شرافت تجھے
بیدار کر غیرت, سامنے کسی کے نہ جبیں خم ہو
نہ ڈر فنا ہونے سے, ہے فطرت خاک کے انسان کی
بس جانا ہے یادوں میں دائمی, ایسا تیرا عزم ہو
کرنا ہے حاصل کھویا ہوا بلند و بالا وقار پھر سے
امن وانصاف کو پیدا کرنے کی امنگ بدرجہ اتم ہو
تدبیر و حکمت کو شیوہ بنا تو کچھ بات بن جائے
سر کر سارے میدان, کسی مہم میں نہ ناکام ہو
ہیں معلوم سبب سارے ذلت و پستی کے ناصر
عام جہاں میں دوبارہ در در بیداری کا پیغام ہو
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?