By: جہانزیب کنجاہی دمشقی
بار بار بچھڑ جانے کی بات کرتے ہیں
ہمارا دل دکھانے کی بات کرتے ہیں
نہ جانے ہم میں کیا کمی لگی اُن کو
جو دامن چھڑانے کی بات کرتے ہیں
بہت رو چکے اپنے مقدر پہ ہم
آوَ کچھ غم بھلانے کی بات کرتے ہیں
سجدوں میں ہماری سلامتی مانگتے تھے
آج وہی ہمیں جلانے کی بات کرتے ہیں
خود کام یہ حسن والے لوگ جہاں
کس منہ سے سر کٹانے کی بات کرتے ہیں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?