By: Shaikh Khalid Zahid
تم خوش رنگ رنگوں سے معمور
تم مجسم مرمری
تم پھولوں سی نازک
تم جگنوؤں سے روشن
تم بہاروں سی چنچل
تم زندگی سے بھرپور
سنو
تم مجھے دور دور سے ملا کرو
کہیں میرے آلودہ جسم وروح کی زد میں نہ آجاؤ
اور میری طرح بے نور نہ ہوجاؤ
دینے کو میرے پاس
فقط لفظوں کہ اور کچھ بھی نہیں
دیکھو
تم سے زندگی ابھی بہت خوش ہے
اور تم بھی زندگی سے
میری دعا، کہ تم دونوں ہمیشہ ساتھ رہو
میرے تو جسم میں کچھ قید ہے
اور، جس دن وہ آزاد ہوا
زندگی نے مجھے بھی آزاد کردینا ہے
مگر تمہیں جینا ہے
زندگی کے لئے اور اپنے لئے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?