By: اےبی شہزاد
اپنے مرے پیاروں کو نیا سال مبارک
ان چاند ستاروں کو نیا سال مبارک
جو پیار محبت کو سمجھتے نہیں ہیں کھیل
ان عشق کے ماروں نیا سال مبارک
کرتے ہیں زمیں نم نہیں رہتے ہیں وہاں خود
بہتے ہوئے دھاروِں کو نیا سال مبارک
دلدارِ محبت میں ناکام ہوئے جو
سب ہجر کے ماروں کو نیا سال مبارک
توقیر سلامت رہے محسن ہیں وطن کے
استاد اداروں کو نیا سال مبارک
دن رات نہیں دیکھتے تعلیم میں ہیں محو
طالب علم ساروں کو نیا سال مبارک
مزدور کو دہقان کی کھیتوں سے محبت
افسر کے اشاروں کو نیا سال مبارک
فوجی ہیں بہادر نہیں کرتے ہیں سیاست
پولیس کے یاروں کو نیا سال مبادک
سب دوست مرے بھائی سلامت رہیں ماں باپ
ان میرے سہاروں کو نیا سال مبارک
پھولوں کی یہ کلیاں اسی کے دم سے حسیں ہیں
گلشن میں بہاروں کو نیا سال مبارک
جہنوں نے ابھی تک نہیں شہزاد کی شادی
کہتے ہیں گنواروں کو نیا سال مبا رک
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?