By: Muhammed Ahsan
سیاست مفادات میں کھو گئی ہے
حکومت نجانے کہاں سو گئی ہے
عوامی مسائل انہیں تب دکھے ہیں
کہ جب ان کی مدت ختم ہو گئی ہے
نئے حکمراں آ کے یہ بولتے ہیں
بری تھی حکومت بہت جو گئی ہے
وہ بیرونی امداد کا تو بتائیں
کہاں سے تھی آئی کدھر کو گئی ہے
معیشت بھی ابتر زراعت بھی ابتر
مصیبت نری ہر طرف ہو گئی ہے
یہاں جو بھی پارٹی قیادت میں آئی
وہ "گنگا میں بہتی" نہا دھو گئی ہے
دعا ہے یہ احسن کہ ہو جائے بہتر
ہمار ی جو حالت تباہ ہو گئی ہے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?