By: MOHSIN
حرفِ رنجش پہ کوئی بات بھی ہو سکتی ہے
عین ممکن ہے ملاقات بھی ہو سکتی ہے
زندگی پھول ہے، خوشبو ہے مگر یاد رہے
زندگی گردشِ حالات بھی ہوسکتی ہے
ہم نے یہ سوچ کے رکھا تھا قدم گلشن میں
لعل و گل میں تیری ذات بھی ہو سکتی ہے
چال چلتے ہوئے شطرنچ کی بازی کے اصول
بھول جاؤ گے تو پھر مات بھی ہو سکتی ہے
ایک تو چھت کے بِنا گھر ہے ہمارا محسن
اس پہ یہ خوف کہ برسات بھی ہو سکتی ہے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?