Bazm e Urdu - The urdu poetry app

مجھے اس نے محبت سے تراشا کر دیا گوہر

By: وشمہ خان وشمہ

میں اس زنداںِ دنیا میں کبھی گمنام پتھر تھی
میں اپنی آنکھ میں چھبتا ہوا بے نام کنکر تھی

مجھے اس نے محبت سے تراشا کر دیا گوہر
مجھے احساس کے درپن سے اس نے دے دیا جوہر

مجھے قرطاس کو رنگوں سے بھرنے کا ہنر بخشا
مجھے سوچھوں کو لکھنے کا سلیقہ اور سخن بخشا

مجھے تنہاہوں کے وار کو سہنا سکھایا تو
مجھے ہونے کا اپنےاک حسین احساس بھی بخشا

میں اپنا جسم و جان ایمان اس پر وار ڈالوں گی
میں اپنی ہر خوشی اس کی خوشی پروار ڈالوں گی

اسے اپنی محبت کی حسین تو وادی جان میں
عبادت کی طرح چاہ کر اسے شاداب کردوں گی
میں اس کے نام اپنی زندگی کا باب کردوں گی


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore