By: خالد عرفان
بات ہوتی ہے پس چکوال انٹرنیٹ پر
نازیہؔ سلجھا رہی ہے بال انٹرنیٹ پر
ساس ہیں آمادۂ دست و گریباں ان دنوں
غیبتیں منجانب سسرال انٹرنیٹ پر
آج بد بختی سے جس خوش بخت کا شوہر ہوں میں
اس کو خط لکھا تھا پچھلے سال انٹرنیٹ پر
میں نے بس اتنا ہی لکھا آئی لو یو اور پھر
اس نے آگے کر دیا تھا گال انٹرنیٹ پر
اب ہمارے شعر سننے پر کوئی راضی نہیں
مل گئے جس روز سے قوال انٹرنیٹ پر
شکریہ ای میل کے استاد تیرا شکریہ
بن گئی وہ شاعرہ اس سال انٹرنیٹ پر
خالدؔ عرفان تیری کیا ضرورت ہے کہ جب
میرؔ انٹرنیٹ پر اقبالؔ انٹرنیٹ پر
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?