By: Faisal Sheikh
ہو نہیں سکتے ختم بیگم کے کام
بیِت جائے گی یوں ہی عمرِ تمام
تازہ سبزی سستی دالیں روکھا گوشت
بعد آفس کے گزر جاتی اس میں اپنی شام
آج بکرے کی کلیجی ڈھونڈ کر لانی ہے پھر
گائے کی لا کے لگا دونگا کسی بکرے کا نام
سٹپٹا سا جاتا ہوں سامان دیتے وقت اسے
گھور کر جب پوچھتی ہے سب کے دام
خواب میں بھی آتی ہے ظالم نظر
خوفِ میں بیگم کہ آیا وہ مقام
میکے وہ جائے تو دے کہ دو سو کام
آتے ہی فرماتی ہے کہ ہوگیا عیش و آرام
سوچتا ہوں کس کا دل میں نے دکھایا اس قدر
جو مجھے قدرت نے بخشا یہ انعام
چُلو بھر پانی میں کب کا ڈوب کر مر جاتا میں
گر نہ ہوتی خودکشی کمبخت حرام
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?