Bazm e Urdu - The urdu poetry app

میری محبت کے مجرم تم آج بھی ہو

By: AF(Lucky)

میں معاف کر بھی دوں تو کیا ہو گا
میری محبت کے مجرم تم آج بھی ہو

یوں تو خفاء ہو مجھ سے مگر
میرے دل میں مقیم تم آج بھی ہو

میری پایل ، میری چوڑیوں کی کھنک
میں شامل تم آج بھی ہو

یہ کانٹوں سے بستر بن گیا ُجدائی میں
لیکن میرے لیے نرم و ناز تم آج بھی ہو

دنیا سے اب کوئی دلچسبی نہیں رہی
لیکن میری زندگی میں خاص تم آج بھی ہو

کتنا سوہنا وہ ساتھ وقت گزارا تھا
میری یادوں میرے خیالوں میں تم آج بھی ہو

اندھیرے کو مٹانے ُاجالا آ گیا
سنو ! میرے لبوں کی مسکان تم آج بھی ہو


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore