By: معین فخر معین
عید قرباں جزبہء ایماں کی شمع ء نور ھے
معراج - صبر و رضا کے جزبے سے. معمور ھے
عید قرباں صبر و تسلیم و رضا کا پیام ھے
عید قرباں درس ایثار و وفا کا نام ھے
یوں خلیل اللہ رواں رھے خدا کی چاہ میں
اک قدم بھی ذرا نہ وہ لرزے یقیں کی راہ میں
ایسی دیکھی تھی نہ دنیا نے اطاعت گزاری
جو دکھا دی تھی خلیل اللہ نے دنیا کو ساری
سب خلیل اللہ نے دیں کے رستے روشن کر دیۓ
راہ ایماں کے درخشاں سب پہ درشن کردیۓ
ھوئ قبول بار گاہ - رب میں یہ ذبح - عظیم
سرخرو ھوۓ خلیل اللہ ابتلا ۓ رب کریم
جس نے بھی عشق - خدا میں اپنی جاں قربان کی
در حقیقت میں معین یہی ھے روح ایمان کی
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?