Bazm e Urdu - The urdu poetry app

آمد سرکار صلی الله علیہ وآلہ وسلم

By: Naveed Jaffri

ان کے آنے سے ہوا جگ میں اجالا کیسا
چھا گیا کفر پہ باطل کا اندھیرا کیسا

دفعتاً ہوگئی ہیں گنگ زبانیں سب کی
پڑ گیا ہے لب گویا پہ یہ تالا کیسا

رکھا اوروں کو تو رتبہ میں خدا نے کمتر
اور محبوب خدا سب سے ہے بالا کیسا

ہوگئی صورت سرکار پہ تکمیل جمال
حق نے سانچے میں انہیں نور کے ڈھالا کیسا

شب معرآج دکھایا ہے خدا نے جلواہ
یہ تو بتلائے تھا دیکھنے والا کیسا

موج عصیاں میں ابھی ہونے کو تھا غرق نوید
بچ گیا رحمت عالم نے سنبھالا کیسا


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore