By: M R Chishti
جب میں پہلی بار جگا تھا
پہلے تیرا نام لیا تھا
پیپل کی اک ڈال پہ سورج
بیٹھا مجھ کو دیکھ رہا تھا
سناٹوں میں شوخ ہوا سے
کھڑکی کا پردہ ہلتا تھا
تیرے شہر کو جانے والا
وہ رستہ خود ہی چلتا تھا
دھوپ چٹائ پر لیٹی تھی
اور سمندر کھانس رہا تھا
آہ جدائی کا وہ لمحہ
چاند گلے لگ کر رویا تھا
کھڑکی سے وہ رات گئی تھی
دروازے سے دن آیا تھا
رسموں کے ظالم ہاتھوں پر
وعدوں کا اک پھول کھلا تھا
امیدوں کی ڈال پہ پھر سے
ایک پرندہ جا بیٹھا تھا
خواب کے سونے چھت پہ چشتی
سرد ہواؤں کا پہرہ تھا
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?