Bazm e Urdu - The urdu poetry app

ہم نے تمھاری مان لی ہے

By: عرشیہ ھاشمی

سنو
ہم نے تمھاری مان لی ہے
خوشی زنداں میں ہم نے قید کر دی
تمھارا نام بھی لینے سے ہم کترا گئے ہیں
سنو  
تم نے کہا تھ
صبح نو نین کنول ہے تمھاری
ہم نے ہے سرخ پھولوں سے سنواری
دیکھو تو 
سرخ پھول کیسے بدرنگ ہوئے ہیں
چاند بھی تو  
اندھیروں میں کھو گیا ہے
اور ہم نے بھی 
تمھاری یاد پر پہرے بٹھا دیئے ہیں
کہ تم بھی خوش رہو 
تو ہم بھی خوش
مگر سنو تو  
تم بھولے کیوں نہیں ہو   ؟
کیوں راہ کی دھول پہ نظریں گاڑے 
کیوں یادوں کو سینے لگائے بیٹھے ہو  ؟؟
سنو   !!
جو پرندہ تم نے اڑایا تھا
وہ دہکتی ہوا کے تھپیڑوں سے مر گیا ہے
اور 
تم نے ہی کہا تھ  
مرنے والے کب لوٹے ہیں   ؟؟
کب لوٹے ہیں   ؟؟
 


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore