By: Naveed Ahmed Shakir
چاہت میں کیا کیا نہیں کیا
اک شکوہ بھی ذرا نہیں کیا
رکھ لو قابو میں سوچ کو تم
سب کیا پر کچھ برا نہیں کیا
سوچو کیوں آج بھی کسی نے
خود کو تم سے جدا نہیں کیا
شاید تم دور جا چکے ہو
اک مدت سے گلہ نہیں کیا
کچھ لوگوں نے ہوا کے ڈر سے
گھر میں روشن دیا نہیں کیا
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?