By: اسد رضا
بد نام نہ کیجیئے سر عام نہ کیجیئے
اپنی عزت آپ خود نیلام نہ کیجیئے
ھے صبر کی التجاء کوئی حضور سے۔
جلد بازی میں کوئی کام نہ کیجیئے۔
مانا برے ہیں ہم بے ادب گستاخ۔
چلو جناب کی مرضی کلام نہ کیجیئے۔
اکثر کسی کی یاد ستاتی رھتی ھے۔
یادوں کے پیچھے زندگی حرام نہ کیجیئے۔
کافی ھے ایک سجدہ اسکی رضا کو اسد
قضا کے چکر میں عمر تمام نہ کیجیئے۔
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?