By: Dr.Muhammed Husain Mushahid Razvi
ظلمت کے بحرِ بیکراں میں
غرق ہوتا جا رہا ہوں
بجز حضور! آپ کے
کوئی نہیں ہے آسرا
آپ ہی دافعِ بلا
الغیاث یارسول
الغیاث یارسول
طوفانِ غم کی موجوں سے
آپ ہی لگائیں گے
کشتیوں کو ساحل سے
آپ کو پکارا ہے
آپ ہی دافعِ بلا
میری مدد کو آئیں گے
میری مدد کو آئیں گے
جب بھی پکارا آپ کو
در دوالم میں یانبی
رنج ومحن سے مل
فوراً نجات اور مفر
آپ ہی دافعِ بلا
آپ پر لاکھوں سلام
آپ پر لاکھوں سلام
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?