By: SABA KOMAL
زیست کے لمحے روگ بنے
چبھتے ہیں میری آنکھوں میں
وہ ہجر کی رات میں بے تابی
طوفان اٹھائے سانسوں میں
جو توں نے مجھ کو زخم دئیے
وہ گھاؤ کبھی بھرتے ہی نہیں
وہ لمحے بیتے ماضی کے
نشتر کی طرح ہیں یادوں میں
اب روگ مسلسل چھایا ھے
اور رات کا زخمی سایہ ھے
یوں دھوپ میں جلتی شامیں ہیں
جو خوف اٹھائے ہاتھوں میں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?