Bazm e Urdu - The urdu poetry app

تیرے نام دل کا پیغام

By: Rukhsana kausar

تمکو سوچوں تو معتبر ہوجاؤ ں
بناؤ ں بالوں کوتیرے نام کا گجرا پہنوں
کاجل لگاؤں تو آنکھوں میں سیاہی جگالوں

تیری دلہن بن جاؤں تو جوڑا پاؤں سہاگ کا
توبن جائے ستارہ روشن میرے بھاگ کا

تن من اپنا واردوں تیری ذات میں اتر جاؤں
ملے جب تو ،تو ہر حد سے گزر جاؤں
کب سے پنہاں ہے تومیرے اندر
میرے مالک نے کب سے تجھے میرے لیے بنایا ہے
نہ میں دیکھوں کوئی اور آیئنہ
تجھے دیکھ کے ہر لمحہ خود کو سنوارہ ہے

مجھکو ملیں محبتیں تیرے پیار کی ہی تو ہیں
تیرا نام بھی جولے لوں
ساری شرماہٹیں تیرے نام کی ہی تو ہیں
مجھکو دیکھا تھا آنکھیں بھر کے جو
خود کو گئے تھے مجھ میں بسا کے جو
میرے ساتھ چلو گے تو جان جاؤ گے

تیر ی کندنی بانہوں میں جہان
آباد رکھ لوں تو جی پاؤں
تیرے نام کی مہندی رچا لوں جو ہاتھوں میں
تو ہر لمحہ تیرے سنگ جی پاؤں

بخت روا رہے میرا
میری پہلی محبت کے مسیحا

چل آ سن میرے دل کا پیغام
جہان بسا ہے تو
اس دھڑکن کا ہراحساس تیرے نام


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore