By: Nadeem Murad
دل یہ کہنے لگا عاشقی پھر نہ کر
اب میں صدمہ کوئی بھی نہ سہ پاؤں گا
مجھ میں اب ٹوٹنے کا نہیں حوصلہ
اب جو ٹوٹا تو شائد بکھر جاؤں گا
ہاں مگر اتنی بے رنگ سی زندگی
نیم تاریک راتوں میں گھبراؤں گا
سرسراتی ہواؤں سے ڈر جاتا ہوں
نغمۂ زندگی کس طرح گاؤں گا
سو اگر تلخ بھی ہو تو یہ جام پی
گھونٹ کڑوا سہی میں بھی پی جاؤں گا
زندگی ہے سراسر محبت ندیم
یا محبت کروں گا یا مر جاؤں گا
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?