By: M.ASGHAR MIRPURI
اس کے نام کی محفل سجالیتا ہوں
اسےاپنے تصور میں بلا لیتا ہوں
اس میں اس کا بھلا کیا جاتا ہے
ایسا کر کے رونق دل بڑھا لیتا ہوں
یہاں دوستی تو کوئی نہیں نبھا تا
مگر میں بڑا جلد دوست بنا لیتا ہوں
تیری تصویر میں ایسا جمال ہے
دیکھتے ہی سینےسےلگا لیتاہوں
میرےسخن میں کوئی خاص بات ہے
جو روٹھےدوستوں کو منا لیتا ہوں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?