By: Sobiya Anmol
ہوں گے کئی چاہنے والے ٗ ہم نہ ہوں گے
اب تیرے نصیب میں ستم نہ ہوں گے
نام ظلموں کا دیا میری اپنائیت کو تُو نے
میرے خلوص کے اب تجھے غم نہ ہوں گے
چھوڑ جاؤں گی میں تجھے تیرے حال پہ
مگر یاد رہے ٗ محبت کے پل ختم نہ ہوں گے
یہ اور بات ہے کہ تُو ساتھ نہ ہو گا
یہ اور بات ہے کہ وہ موسم نہ ہوں گے
جو کبھی جوڑے تھے نازوں سے ہم نے
وہ کھوئے ہوئے تعلق باہم نہ ہوں گے
کونہ ڈھونڈ لیں گے دنیا کا کوئی
جہاں محبت کے ریت رسم نہ ہوں گے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?