By: Dr. Humera Islam
تم مجھے یاد نہ آؤ ، یہ احسان کرو
تم مجھے بھول ہی جاؤ ، یہ احسان کرو
زندگی میری اکیلے ہی گزر جائے گی
تم میرے ساتھ نہ آؤ یہ احسان کرو
یہ تیری یاد کا تحفہ ہے میری بے خوابی
میرے سپنوں سے نکل جاؤ یہ احسان کرو
سارے شکوؤں کو چھپالو دل میں
اِن کو لب پہ نہ لاؤ یہ احسان کرو
ساری دنیا مجھے دشمن سی نظر آتی ہے
تم مجھے دوست بتاؤ یہ احسان کرو
اب مجھے بھول گیا کیا کیا کہا تھا میں نے
تم مجھے یاد دلاؤ یہ احسان کرو
تیرے چہرے کو ترستی رہیں آنکھیں میری
وقتِ رخصت تو دکھاؤ یہ احسان کرو
ایک گھر چھوٹا سا قسمت میں نہیں ہے میری
تم میری قبر بناؤ ، یہ احسان کرو
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?