By: Faiza Umair
سنو
تمہاری یاد کا موسم
بہت اُداس کرتا ھے
کبھی جو سوچو تم
ماضی کے جھروکے میں
تو ہر حسیں پل میں مجھے تم ساتھ پاؤ گے
برستی بارش کی مانند
میری چاہت میں بھیگ جاؤگے
سنو
تم لوٹ آؤ نا
کہ تمہاری یاد کا موسم
تمہارے بن ادھورا ھے
کبھی جو تنہا ھو
یادوں کے میلے میں
تو مجھے تم پاس پاؤ گے
کسی محسن کی مانند
نم آنکھیں لیے
میری آغوش میں چھُپنا تم چاھو گے
سنو
نہ تم یاد آؤ اب
مجھے تم چھوڑ جاؤ اب
تیری یادیں اب ڈستی ہیں
بہت بے کل کرتی ہیں
میں خوش ھوں اپنے حال میں
تیرے بن اپنے زوال میں
سنو
یہ دل پھر بھی کہتا ھے
تم اب لوٹ آؤ نا
نہ مجھ کو ستاؤ نا
کہ
تمہاری یاد کا موسم
بہت اُداس کرتا ھے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?