Bazm e Urdu - The urdu poetry app

تمہیں یہ یاد رکھنا ہے ۔۔۔

By: Dr. Humera Islam

سنو
تم میرے پاس ایک ہی ہو
مجھے تم سے محبت ہے
بہت سے رابطوں میں آج بھی مجھ کو
بہت زیادہ مقدم ہو
تم میری زیست کی شب کا
چمکتا سورج ہو
اماوس رات ہے یہ زندگی میری
فقط تم ہی تو میرا بدرِ کامل ہو
تمہیں یہ یاد رکھنا ہے
تمہی سے زندگی کا جوش ہے مجھ میں
تمہی سے روشنی ہے میری آنکھوں میں
میرے جیون میں بس تم ہی تم ہو
فقط
تم ہی تم ہو
تمہیں یہ یاد رکھنا ہے


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore