By: M.ASGHAR MIRPURI
کئی بار ذہن میں اتنے اشعار چلےآتےہیں
جیسےغریب کے گھر دوست یار چلےآتےہیں
ان دنوں ہم زیادہ دوستوں کے گھر نہیں جاتے
جن سےملنےجائیں لےکےادھار چلےآتےہیں
دل کی کبھی سرجری ہوتی ہےکبھی کھلتی ہے
پھر کچھ تیمار دار اور کچھ بیمار چلےآتے ہیں
ہمیں دنیا بھر کی خبریں پڑھنے کا بڑا شوق ہے
جب لائبریری جاہیں چھپا کےاخبارچلےآتےہیں
محبت میں مقدر آزمانا جن کا مشغلہ ہوتا ہے
وہ جہاں بھی جاہیں ہو کےخوار چلےآتےہیں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?