By: purki
ڈٰیوائڈ اینڈ رول کا فلسفہ گو بہت پرانا ہے
ہمارے دیس میں اس کا بہت بول بالا ہے
تمام اسلامی ممالک ان کے نشانے پر
بھائی کو بھائی سے لڑانا مرغوب مشغلہ ہے
سڑک پر بہنے والے تمام بے گناہوں کا خون
مرے خیال میں اسی کڑی کا ایک سلسلہ ہے
خدارا مت بہاؤ دین کے نام پر ایک دوسرے کا خون
سوچو سمجھو ارے لوگو آدمی صرف ایک بلبلہ ہے
اپنی غربت اور جہالت کا علاج ڈھونڈو
ہمارے پاس اللہ کا دیا سب خزانہ ہے
کچھ تو سوچو اے مسلم حکمرانو
تمہارے پاس اللہ کا دیا اک بہانہ ہے
روز جزا اپنے مولا کو کیا منہ دکھاؤگے
پُرکی سوچو آخر تم نے بھی منہ دکھانا ہے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?