By: امن وسیم
اک لمحے میں ہی بھر گیا میرا سارا جسم
انڈوں کی ہوئی مجھ پہ جو برسات مسلسل
آٹو گراف لینے وہ آئیں گے ایک دن
کس رہے ہیں مجھ پہ جو فقرات مسلسل
ایک وقت ایسا آئے گا بن جاؤں گا ہیرو
چھاپیں گے میرے فوٹو اخبارات مسلسل
ہو گئے ہیں مجھ سے جو آج بیگانہ
جوڑيں گے وہی مجھ سے تعلقات مسلسل
جن کو نہیں ہے میرا ذرا سا خیال بھی
رکھے گے ہر دم میرے خیالات مسلسل
دو منٹ کیلیے بھی میں مل نہ سکوں گا
جتنی کریں گے خواہش ملاقات مسلسل
تیرا ہر اک شعر امن سر سے گزر گيا
یہ کیسی بکیں تو نے خرافات مسلسل
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?