By: kashif imran
مرے دل کا پورا وہ کہا نہ ہوا
وعدہ جو کیا تھا تُونے وہ وفا نہ ہوا
جب سے تُو نے مجھ سے عداوت کی ہے
تب سے دُشمن میرا سارا زمانہ ہوا
تیرے آنے سے جو آباد ہوا تھا
تنکے تنکے پھر میرا وہ آشیانہ ہوا
میرے ہاتھوں کی لکیروں میں ترا ساتھ نہیں تھا
تُم سے بچھڑنے کا یہ بھی اک بہانہ ہوا
تیری جفا سے دل میرا ہوا جیسے زمانے میں
ایسا کوئی بھی کہیں نہ ویرانہ ہوا
جیسے تُو مجھ سے بے وجہ ہوگیا اے دوست
ایسے تو کوئی بھی کسی سے کبھی خفا نہ ہوا
ساری دنیا سے ناطہ توڑ کے جسے اپنا بنایا تھا
کوئی اُس سا پھر زمانے میں کاشف بے وفا نہ ہوا
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?