By: Mubeen
تمہیں اپنا وجود برقرار رکھنا ہے
نفرتیں چھوڑ آپس میں پیار رکھنا ہے
اسلام کے نام پر بنا ہے پاکستان
مگر اقلیتوں کا بھی خیال رکھنا ہے
بستے ہیں جو اس میں سب باسی اس کے
آپس میں بھائی چارہ اور اعتماد رکھنا ہے
دشمن تمہاری صفوں میں تقسیم چاہتا ہے
تمہیں خود کو چوکنا اور ہوشیار رکھنا ہے
تیرے کھیتوں کی ہریالی کسان کی خوشحالی
تمہیں ڈیم بنانے اور پانی سنبھال رکھنا ہے
جب بجلی ہوگی وافر معیشت کا پہیہ چلے گا
تمہیں دنیا میں بلند اپنا وقار رکھنا ہے
غریب ہے جو مایوس ہے زندگی سے
ان مایوسیوں کو دلوں سے نکال رکھنا ہے
جمہوریت کی مضبوطی سے ملک ترقی کرے گا
تمہیں آپس کی رائے کا احترام رکھنا ہے
جو بیت گیا وہ ماضی ہے اب آگے چلنا ہے
بڑے مقابلوں کیلئے خود کو تیار رکھنا ہے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?