By: UA
قسم سے توڑ ڈالا ہے ہمیں تیری محبت نے
بڑی مشکل میں ڈالا ہے ہمیں تیری محبت نے
تمہاری یاد آتی ہے، تمہیں جتنا بھلاتے ہیں
تم اتنا دور جاتے ہو، تمہیں جتنا بلاتے ہیں
تمہارے دور جانے سے ہماری جان جاتی ہے
تمہارے پاس آنے سے ہمیں دنیا ستاتی ہے
زمانے بھر کی رسوائی، مِلی قسمت سے تنہائی
کِسے جا کے دہائی دیں، کہاں ہو اپنی شنوائی
تمہاری بے وفائی نے ہمیں تو مار ڈالا ہے
تمہاری کج ادائی نے ہمیں جھنجھوڑ ڈالا ہے
قسم سے توڑ ڈالا ہے ہمیں تیری محبت نے
بڑی مشکل میں ڈالا ہے ہمیں تیری محبت نے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?