By: ناصر دھامسکر-مجگانوی
دھن دولت کے کیا کہنے
بن فن کے بھی مل جانے
روزی روٹی کی فکریں
رہتی ہیں اکثر ٹلنے
جب ہو محنت کی خواہش
راہيں لگتی ہیں کھلنے
تھوڑی کوفت سی آئے
نہ دیں ہمت کو گرنے
مشکل ہو ساری آساں
جائیں گر ایماں جمنے
قسمت کی باتیں سب تو
شکوہ کاہے کو کرنے
ناصر پھل میٹھا تب ہی
غم کو صابر بن سہنے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?