By: سید حمائل حسین زیدی
تیری خاطر انا کو اپنی میں موڑ گیا میرے کوزہ گر
تیری خاطر حدوں کو اپنی میں توڑ گیا میرے کوزہ گر
دار پہ سب لٹک رہے ہیں ، ہے اپنی باری بھی آنے والی
کوئی آشنا نہیں مل رہا ، کہاں چھوڑ گیا میرے کوزہ گر
تاریکیاں ہیں راہ دکھاتی ، ہیں اجالے سر چھپائے
کس راہ پہ ہوں گامزن، کہاں چل دیا میرے کوزہ گر
عجب دو راہے پہ کھڑا ہوں میں ، تیری زندگی کی بقا ہوں میں
سمجھا نہ تو اس رمز کو ، اور چھوڑ گیا میرے کوزہ گر
علم ہے ہاتھوں میں نفرتوں کا، پرچار کرتا ہوں چاہتوں کا
پڑی ہے دنیا پیچھے میرے ، اب کروں تو کیا میرے کوزہ گر
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?