By: Ahsan Changezi
شرم آتی نہیں کیوں تم کو اک انسان ہونے پر
قتل کرتے ہو مجھ کو صاحب ایمان ہونے پر
مجھے زنجیر میں جکڑا مجھے قیدی بنا ڈالا
فخر ہے مجھ کو اپنے داخل زندان ہونے پر
مجھے کر کے قتل مجھ ہی کو تم الزام دیتے ہو
تعجب ہو رہا ہے تیرے یوں انجان ہونے پر
ظلم کے سامنے جو لب نہ کھولے وہ بھی ظالم ہے
اے دنیا دکھ ہے مجھ کوں تیرے بے زبان ہونے پر
مسلماں نام ہے میرا خطا میری فقط ہے یہ
سزا ملتی ہے مجھ کو وارث قرآن ہونے پر
ہے ظالم فاسقوں کے صف میں تجھ جیسا مسلماں بھی
بہت روتا ہے احسن تیری یوں پہچان ہونے پر
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?