Bazm e Urdu - The urdu poetry app

شاعر ہوں ناکام، مگر میں لکھتا ہوں

By: AzharM

شاعر ہوں ناکام، مگر میں لکھتا ہوں

شاعر ہوں ناکام، مگر میں لکھتا ہوں
کیسے ہوں آلام، مگر میں لکھتا ہوں

مشکل ہے یہ کام، مجھے پر لکھنا ہے
کچھ بھی ہو انجام، مجھے پر لکھنا ہے
ہو جاؤں بدنام، مجھے پر لکھنا ہے
مچ جائے کہرام، مگر میں لکھتا ہوں
شاعر ہوں ناکام، مگر میں لکھتا ہوں

تیری، میری، لکھتا ہوں میں باتیں سب
ڈرتا بھی ہوں دیکھ رہا ہے میرا رب
جھوٹ کے گھور پلندے میں سچ جائے نہ دب
ملتی ہیں دشنام، مگر میں لکھتا ہوں
شاعر ہوں ناکام، مگر میں لکھتا ہوں

بیڑی کی جھنکار کا تحفہ دیتے ہو
بوٹوں کی بھرمار کا تحفہ دیتے ہو
ڈنڈے کی سرکار کا تحفہ دیتے ہو
لاٹھی ہو انعام ، مگر میں لکھتا ہوں
شاعر ہوں ناکام، مگر میں لکھتا ہوں


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore